ابنا: العراقيہ ٹي وي کے مطابق دارالحکومت بغداد ميں بدھ کے روز ہونے والے پانچ دھماکوں ميں کم سے کم بارہ افراد مارے گئےہيں اور دسيوں ديگر زخمي ہوئے ہيں -يہ ايسي حالت ميں ہے کہ صوبے صلاح الدين کے سيکورٹي ذرائع نےکہا ہے کہ سامرا ميں ہونے والے بم دھماکوں ميں تہتر افراد جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں -اس رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بھي دہشت گردوں نےبلدياتي کونسل کي عمارت کے نزديک بم کا دھماکہ کيا اور سيکورٹي فورس کے ساتھ ان کي جھڑپ ہوئي-ان دھماکوں اور جھڑپوں ميں بھي تريپن افراد زخمي ہوئے ہيں -اس دہشت گردانہ کارروائي ميں پہلے بلدياتي کونسل کے دروازے ميں بم کادھماکہ کيا گيااور بعد ميں چھے دہشت گردوں نے عمارت کے اندر خود کو دھماکے سے اڑاليا -سامرا ميں سيکورٹي فورس اور دہشت گردوں کے درميان ہونے والي جھڑپ ميں،بلدياتي کونسل کي عمارت ، سامرا کي ضلعي انتظاميہ ،اس شہر کي عدالت اور ايک پوليس مرکز کو بھي کافي نقصانات پہنچے ہيں -ہلاک اور زخمي ہونے والوں ميں بڑي تعداد کا تعلق سرکاري مدد حاصل کرنے کے لئے صوبے الانبار سے آنے والے پناہ گزينوں کا ہے -......./169
4 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511434
عراق ميں چوبيس گھنٹے کے دوران ہونے والے متعدد دہشت گردانہ واقعات ميں سو سے زائد افراد جاں بحق اور زخمي ہوئے ہيں -